اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی مریضوں کو میڈیکل ویزے کیلئے وزیر خارجہ کے خط کی شرط پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام انسانیت اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔بھارت انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔بدھ کو یہاں ترکی میں لیور کینسر کا علاج …
بھارت انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی مریضوں کو میڈیکل ویزے کیلئے وزیر خارجہ کے خط کی شرط پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ اقدام انسانیت اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔بھارت انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔بدھ کو یہاں ترکی میں لیور کینسر کا علاج کرنے والے پاکستانی شہری اسامہ علی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی مریضوں کومیڈیکل ویزے کیلئے انتظار کی اذیت سے دو چار کیا جو انسانیت اور انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیکل ویزے کیلئے وزیر خارجہ کے خط کی شرط رکھی جو بین الاقوامی قوانین کیخلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔








