بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا

احمد آباد۔17نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2023کے 13ویں ایدیشن کا فائنل میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر (اتوار) کو نریندر مودی سٹیڈیم ،احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ دنوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز …

احمد آباد۔17نومبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2023کے 13ویں ایدیشن کا فائنل میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 19 نومبر (اتوار) کو نریندر مودی سٹیڈیم ،احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ دنوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھارت میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مرحل میں داخل ہوگیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ اس سے قبل 15 نومبر کو ممبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور پانچ مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں کوالیفائی کیا اور وہ دو مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم 10 میچز جیت کر ابھی تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے دس میچوں میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقہ چوتھی مرتبہ ناک آئوٹ مرحلے میں باہر ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو نریندر مودی سٹیڈیم ،احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جہاں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھ کے میچ دیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔