بھارت اور سری لنکا کے مابین کولکتہ ٹیسٹ ڈرا

کولکتہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی۔ کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، اس طرح سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا۔ بھونیشور …

کولکتہ ۔ 20 نومبر (اے پی پی) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ آخری روز سری لنکا کی ٹیم 231 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی۔ کم روشنی کی وجہ سے میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا، اس طرح سری لنکا یقینی شکست سے بچ گیا۔ بھونیشور کمار نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں لینے پر انہیں بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں بھارت نے اپنی دوسری اننگز 352 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ویرات کوہلی 104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 171 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو لوکیش راہول 73 اور چیتشوار پجارا 2 رنز پر کھیل رہے تھے، راہول گزشتہ روز کے سکور میں صرف 6 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سرنگا لکمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پجارا بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنانے کے بعد لکمل کا نشانہ بن گئے۔

Leave a Reply