بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

چنائی ۔ 10 نومبر (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) اتوار کو چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کالی آندھی کو 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 71 رنز سے شکست دی تھی۔ مسلسل فتوحات کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ آخری میچ جیت کر کالی آندھی کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈین ٹیم بھی آخری میچ جیت کر فتح کے ساتھ وطن لوٹنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔