اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اب یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے ساتھ ہیں، بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اقدار کو پامال کرکے کشمیر میں نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے اور سکارچڈ ارتھ پالیسی کے تحت نہ صرف کشمیریوں …
بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اقدار کو پامال کرکے کشمیر میں نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے، صدرآزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو اب یہ طے کرنا ہو گا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے ساتھ ہیں، بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اقدار کو پامال کرکے کشمیر میں نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے اور سکارچڈ ارتھ پالیسی کے تحت نہ صرف کشمیریوں کو تہہ و تیغ کر رہا ہے بلکہ ان کی جائیدادوں، رہائشی مکانات، کاروبار اور خوراک کے ذخائر کو بھی تباہ و برباد کر رہا ہے تاکہ کشمیریوں کو فاقہ کشی سے دوچار کرکے اپنی غلامی قبول کرنے پر مجبور کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں سنٹر فار پیس، سکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کشمیر بحران پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سینیٹر شیری رحمان اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) آغا عمر فاروق نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان، لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسمین ملک، سابق سفیر عارف کمال، سابق سفیر عبد الباسط اور کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین حسین وانی بھی موجود تھے۔








