سرینگر ۔ 25 جون(اے پی پی مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کی طرف سے کپواڑہ میں بستیوں پر گولہ باری، گھروں کی توڑ پھوڑ، عوام کی مارپیٹ ، نوجوانوں کی گرفتاری اور مساجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی فورسز کو یہ …
بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 25 جون(اے پی پی مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کی طرف سے کپواڑہ میں بستیوں پر گولہ باری، گھروں کی توڑ پھوڑ، عوام کی مارپیٹ ، نوجوانوں کی گرفتاری اور مساجد کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی فورسز کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ چیرہ دستیوں اور جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی پُرامن جدوجہد کو جاری وساری رکھیں گے۔








