بھارت حکومت نے دل کے مریضوں کیلئے سٹینٹس کی قیمتوں 85 فیصد تک کمی کر دی

بھارت حکومت نے دل کے مریضوں کیلئے سٹینٹس کی قیمتوں 85 فیصد تک کمی کر دی،کولہے اور گھٹنے کی مصنوعی ہڈی کی قیمت 8906 روپے مقرر،میڈیکیٹڈ سٹینٹ پر 700گنا جبکہ کولہے کے امپلانٹ پر 1480گنا منافع کمایا جا رہا تھا، سٹینٹس کی اصل لاگت بالترتیب محض 5,415 روپے سے 16,918روپے ہے ،بھارتی حکام نئی دہلی ۔ 16فروری(اے پی پی)بھارت میں دل کے مریضوں کیلئے سٹینٹس کی قیمتوں 85 فیصد تک …

بھارت حکومت نے دل کے مریضوں کیلئے سٹینٹس کی قیمتوں 85 فیصد تک کمی کر دی،کولہے اور گھٹنے کی مصنوعی ہڈی کی قیمت 8906 روپے مقرر،میڈیکیٹڈ سٹینٹ پر 700گنا جبکہ کولہے کے امپلانٹ پر 1480گنا منافع کمایا جا رہا تھا،
سٹینٹس کی اصل لاگت بالترتیب محض 5,415 روپے سے 16,918روپے ہے ،بھارتی حکام

نئی دہلی ۔ 16فروری(اے پی پی)بھارت میں دل کے مریضوں کیلئے سٹینٹس کی قیمتوں 85 فیصد تک کمی کر دی گئی جبکہ کولہے اور گھٹنے کی مصنوعی ہڈی کی قیمت8906 روپے مقرر کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں میڈیکیٹڈ سٹینٹ پر 700گنا جبکہ کولہے کے امپلانٹ پر 1480گنا منافع کمایا جا رہا تھا ۔ اس طرح ملک میں تیار ہونے والی سرنج 2 روپے فی یونٹ کے حساب سے برآمد کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی شہریوں کو یہ سرنج 5گنا زیادہ قیمت پر 10روپے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز اور ہسپتال مذکورہ بالا اشیاءپر کئی سو گنا منافع وصول کرتے ہوئے بھارتی شہریوں سے سالانہ اربوں روپے بٹور رہے تھے ۔ حکام کی طرف سے عام دھاتی سٹینٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 7,260روپے اور دوائی لگے سٹینٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 31,080روپے مقرر کی گئی ہے جس میں تمام ٹیکس بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply