بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا اور سفارتی عملے کی گرفتاری وتشدد مذموم اور انتہائی قابل مذمت حرکت ہے ۔ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا اور سفارتی عملے کی گرفتاری وتشدد مذموم اور انتہائی قابل مذمت حرکت ہے ۔ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے سفارتی و عالمی قانون کے منافی رویہ پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو متعصبانہ اور پرتشدد اقدامات کانشانہ بنانے والی آر ایس ایس بی جے پی حکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی مہم شروع کرچکی ہے۔بین الاقوامی قوانین کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن کو اپنی سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا اور سفارتی عملے کی گرفتاری وتشدد مذموم اور انتہائی قابل مذمت حرکت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کا مقصد اپنے جرائم کو چھپانا، اقلیتوں کے خلاف عالمی بدنامی ورسوائی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔ عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے سفارتی و عالمی قانون کے منافی رویہ پر بھارت کا محاسبہ کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت خطے میں اپنے تمام ہمسایوں کے خلاف جارحیت کا مجرم ہے۔ بھارتی شرپسندی اور توسیع پسندانہ سوچ چین جیسے امن اور ترقی پسند دوست ملک کو بھی سرحد پر اپنی فوج لانے پرمجبور کر چکی ہے۔ سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ نیپال کے حوالے سے بھی اسی نوعیت کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں۔ مسلمہ عالمی تنازعہ جموں و کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ وغیر قانونی اقدامات بھارت کے خلاف جرائم کی فرد جرم ہے۔