بھارت سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار

ریاض ۔31اگست (اے پی پی):سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈیا، سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ایس پی اے کے مطابق مملکت، بھارت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اقتصادی تعاون میں یہ قابل ذکر اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔فروری 2019 میں انڈیا …

ریاض ۔31اگست (اے پی پی):سعودی عرب اور بھارت کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انڈیا، سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ایس پی اے کے مطابق مملکت، بھارت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اقتصادی تعاون میں یہ قابل ذکر اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے۔فروری 2019 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت اور انڈیا کے درمیان تاریخی تعلقات پر زور دیا تھا۔

اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سعودی، انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کا قیام عمل میں آیا۔ان مضبوط تعلقات کے فریم ورک میں ’سعودی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (سعودی برآمدات) نے انڈین مارکیٹ میں سعودی مصنوعات اور خدمات کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ ان پہلوؤں پر توجہ دی گئی جو اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور غیر تیل برآمدات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔اتھارٹی خصوصی بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینے کی خواہاں ہے تاکہ تجارتی معاہدوں پر دستخط میں مدد ملے۔ سعودی ایکسپورٹس نے 28 سے 30 اگست کے درمیان ممبئی میں ہونے والی ’انوگا انڈیا 2024 نمائش‘ میں ’میڈ ان سعودی‘ شناخت کے تحت حصہ لیا۔ پویلین میں فوڈ پراڈکٹس کے شعبے کی 25 معروف قومی کمپنیاں شامل ہیں۔یہ سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی مصنوعات کی برآمدات کے دائرے اور عالمی منڈیوں میں ان کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے سعودی برآمدات کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اس کا مقصد آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا اور نان آئل برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں