بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں بچوں پر تشدد، مظالم، پیلٹ گنز کے استعمال اور غیر قانونی گرفتاریوںکو فوری روکے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔ 16 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بچوں پر تشدد، پیلٹ گنز کے استعمال اور غیر قانونی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں پر تشدد اور مظالم کو روکے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے گزشتہ روز اپنی خصوصی …

اقوام متحدہ ۔ 16 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بچوں پر تشدد، پیلٹ گنز کے استعمال اور غیر قانونی گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں پر تشدد اور مظالم کو روکے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے گزشتہ روز اپنی خصوصی نمائندہ ورجینیا گیمبا کی جانب سے اس حوالے سے چلڈرن اینڈ آرمڈ کانفلیکٹ(Children and Armed Conflict) پر جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رات کو چھاپوں کے دوران بچوں کے حراست میں لینا، انہیں گرفتار اور فوجی کیمپوں میں نظربند کرنا، حراست کے دوران تشدد اور غیرقانونی طور پر حراست میں لینا تشویش کا باعث ہے لہذا وہ تشدد اور مظالم کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا اور اس دوران 8 بچوں کو قتل اور 7 بچے زخمی ہوئے جن میں 13 لڑکے اور 2 بچیاں شامل ہیں جن کی عمریں ایک اور 17 سال کے درمیان ہے جبکہ زیادہ اموات کی وجہ بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز، فائرنگ اور حراست کے دوران تشدد کے واقعات ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں بچوں کی ہلاکتوں سے پریشان ہیں اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بچوں کے خلاف پیلٹ گنز کے استعمال کو روکتے ہوئے بچوں کے تحفظ کے لئے فوری حفاظتی اقدامات کرے۔ سفارتکاروں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بھارتی حکومت کے نام نہاد دعووں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی انسانی قوانین، جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹ میں پولیو ورکرز کے تحفظ کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور ملک میں بچوں کے خلاف حملوں کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی کو سراہا ہے۔

مزید خبریں