بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی مدد سے جعلی ” دولت اسلامیہ“ گروپ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، اقدام کا مقصدکشمیریوں کے خلاف مزید طاقت آزمائی کا جواز پیدا کرنا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما کا انکشاف

سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف کیا کہ کہ بھارت بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ادارے”موساد “کی مشاورت سے مقبوضہ علاقے میں ایک جعلی” دولت اسلامیہ “ گروپ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے ”سینٹر فار پیس اینڈ پراگرس “ کے زیر اہتمام جموںوکشمیر کے حوالے …

سرینگر ۔ 24 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف کیا کہ کہ بھارت بدنام زمانہ اسرائیلی خفیہ ادارے”موساد “کی مشاورت سے مقبوضہ علاقے میں ایک جعلی” دولت اسلامیہ “ گروپ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے ”سینٹر فار پیس اینڈ پراگرس “ کے زیر اہتمام جموںوکشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موساد کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر میں ایک ایسے نظریے کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اسے بے دردی سے کچلنے کا جواز مل سکے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک جعلی ”دولت اسلامیہ ‘ ‘ گروہ قائم کر کے کشمیریوں کے خلاف مزید طاقت آزمائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply