نئی دہلی ۔27دسمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب کے ایک گاؤں میں ایک 75 سالہ سکھ خاتون نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کر دی ہے، جبکہ سکھ اور ہندو خاندانوں نے بھی اس کام میں پیسوں سے تعاون کیا ہے۔اردو نیوزکے مطابق یہ دل کو چھو لینے والا اقدام جکھوالی گاؤں سے سامنے آیا ہے، جو ایک اکثریتی سکھ آبادی پر …
بھارت میں سکھ خاتون نے مسجد کے لیے اپنی زمین عطیہ کر دی
نئی دہلی ۔27دسمبر (اے پی پی):بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب کے ایک گاؤں میں ایک 75 سالہ سکھ خاتون نے مسجد کی تعمیر کے لیے اپنی زمین عطیہ کر دی ہے، جبکہ سکھ اور ہندو خاندانوں نے بھی اس کام میں پیسوں سے تعاون کیا ہے۔اردو نیوزکے مطابق یہ دل کو چھو لینے والا اقدام جکھوالی گاؤں سے سامنے آیا ہے، جو ایک اکثریتی سکھ آبادی پر مشتمل گاؤں ہے۔
اس گاؤں میں 400 سے 500 سکھ خاندان آباد ہیں، جبکہ یہاں ہندوؤں کے تقریباً 150 اور مسلمانوں کے لگ بھگ 100 خاندان بھی رہتے ہیں۔ چندی گڑھ سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس گاؤں میں ایک گوردوارہ اور شیو مندر موجود ہے، تاہم اب تک یہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔
زمین عطیہ کرنے والی بی بی راجندر کور نے کہا کہ ’یہاں ہمارے مسلمان دوستوں کی کوئی مسجد نہیں ہے اور انہیں نماز کے لیے دوسرے گاؤں جانا پڑتا تھا۔ تو میں نے انہیں پانچ مرلہ زمین دینے کا سوچا تاکہ ان کے پاس نماز کے لیے کوئی جگہ ہو۔انہوں نے ایک مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ’ہم بہت خوش ہیں کہ وہ (مسلمان) بہت خوش ہوں گے۔









