بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے2 ہزار نئے مریض، ہلاک شدگان کی تعداد 1147 ہوگئی

نئی دہلی ۔ یکم مئی (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس کے دو ہزار نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ ملک میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1147 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 مریضوں کی ہلاکت …

نئی دہلی ۔ یکم مئی (اے پی پی) بھارت میں کورونا وائرس کے دو ہزار نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ ملک میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1147 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1993 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1147 ہوگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 35043 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائر س سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر میں حالات مسلسل تشویشناک ہورہے ہیں اور گزشتہ روز 583 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 10498 تک پہنچ گئی ہے، اس دوران مزید 27 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 459 ہوگئی ہے۔ ریاست گجرات میں 313 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4395 ہوگئی ہے جبکہ مزید 17 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 214 تک پہنچ گئی ہے۔