نئی دہلی۔16اگست (اے پی پی):بھارت نے جمعہ کو ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیا۔ شنہوا کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل۔ D3 کی تیسری اور آخری پرواز کو خلا میں روانہ کیا ۔ اس سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ EOS-08 کو زمین کے گرد مدار میں لے جاکر چھوڑا گیا۔ سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ۔ ڈی-3 …
بھارت نے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیا

مزید خبریں
نئی دہلی۔16اگست (اے پی پی):بھارت نے جمعہ کو ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیا۔ شنہوا کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل۔ D3 کی تیسری اور آخری پرواز کو خلا میں روانہ کیا ۔ اس سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ EOS-08 کو زمین کے گرد مدار میں لے جاکر چھوڑا گیا۔
سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل ۔ ڈی-3 کو بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلیج بنگال کے ساحل پر سری ہری کوٹا کے لانچ پیڈ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 17 منٹ پر روانہ کیا گیا۔اسرو کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل کی تیسری پرواز کامیاب رہی ۔اب بھارت کی خلائی صنعت اور نیو سپیس انڈیا لمیٹڈ اب تجارتی مشنوں کے لیےایس ایس ایل وی تیار کریں گے۔








