بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی اور مظالم کی مہم شروع کی، شیریں مزاری

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی اور مظالم کی مہم شروع کی جبکہ کشمیریوں نے اس غیر قانونی قبضہ کے خلاف نسل در نسل جدوجہد کی جن کی خواتین سے عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ منگل …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر کے کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی اور مظالم کی مہم شروع کی جبکہ کشمیریوں نے اس غیر قانونی قبضہ کے خلاف نسل در نسل جدوجہد کی جن کی خواتین سے عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کنان اور پوش پورہ کے واقعات میں کشمیریوں کے بچوں کو پیلٹ گنز کے ذریعے نابینا کیا گیا، ان کے نوجوانوں کو اٹھایا گیا اور گلیوں میں گھسیٹ کر فوجی گاڑیوں میں ڈالا گیا اور بھارت بھر کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد کو بھی اغواءکیا گیا اور بیوہ خواتین کی چیخ و پکار پر کسی نے توجہ نہ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کشمیریوں نے بھارتی غیر قانونی قبضہ کے خلاف جدوجہد کی۔ 5 اگست 2019ءکو بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے الحاق کے اعلان کے ساتھ اپنے غیر قانونی قبضہ کو مزید تقویت دینے کی کوشش کی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔