بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کئے تو کشمیری دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول کو ختم کردیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے۔ بھارت نے اگر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کئے تو کشمیری دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول کو ختم کر دیں گے۔ دنیا …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کر دیا ہے۔ بھارت نے اگر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کئے تو کشمیری دیوار برلن کی طرح لائن آف کنٹرول کو ختم کر دیں گے۔ دنیا مسئلہ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند ہو سکے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی ہٹ دھرمی اور بوکھلاہٹ نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پوری پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یک زباں ہو کر کشمیریوں کی آواز بننا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو امریکہ، برطانیہ، فرانس، جاپان، جرمنی، ہنگری، آسٹریا، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال، اسپین، اٹلی سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کو دیکھ کر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ جب بھارت نے دیکھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں تو اس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تاکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا جائے۔

مزید خبریں