اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیت ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی زمین کا تنازعہ نہیں ہے دو کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل طلب ہے، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا ، نہتے کشمیریوں کو …
بھارت نے نہتے کشمیریوں کو گذشتہ چھ ماہ سے گھروں میں محصور کر کے پورے کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہے،سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیت ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی زمین کا تنازعہ نہیں ہے دو کروڑ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل طلب ہے، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا ، نہتے کشمیریوں کو گذشتہ چھ ماہ سے گھروں میں محصور کر کے پورے کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہے اس کے باوجود مظلوم و محکوم کشمیر عوام آزادی حاصل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں اور بھارت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار نہیں ۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کونٹری ویسٹ مڈلینڈ میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اوورسیز کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمدغالب برطانیہ کے راجہ فہیم کیانی کی سفارتی محاذ پر کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلہ کشمیر کو یورپ کے ایوانوں میں پہنچانے میں بڑا کلیدی کردار ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ان مشکل اور نا مسائد حالات میں بھی اپنی جد و جہد کو جارہی رکھا ہوا بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے گذشتہ چھ ماہ سے حالات انتہاتی سنگین صور حال اختیار کر چکے ہیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ انسانی تاریخ میں بہت بڑا المعیہ ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ پاکستان نے مسلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بڑی کوششیں کی ہیں بھارت مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا کشمیری اور پاکستانی دوہری شہریت رکھتے ہیں برطانیہ اور پاکستان کو اپنی فوجیں داخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے برطانیہ اور یورپ میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو مسلسل بے نقاب کرتے رہیں گے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی تحریک آزادی کے وابستگی بھارت پر دبائو بڑھتا جارہا ہے کہ مودی آمن کا راستہ اختیار کرئے۔ کانفرنس کی صدرات راجہ اصغر نے کی ڈاٹر آف کشمیر کی چیئر پرسن زبیدہ خان، چوہدری اللہ دتہ، راجہ مبار ککیانی۔ بیرسٹر شبیر، چوہدری محمد عارف اور دیگر رہنمائوں بھی خطاب کیا ۔








