بھارت ویتنام کو 50 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد دے گا

ہنوئی ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے ویتنام کو 50 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ ویتنام کے دوران کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے دفاع، ٹیکنالوجی، سائیبر سیکورٹی اور صحت کے شعبوں سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے …

ہنوئی ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے ویتنام کو 50 کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ ویتنام کے دوران کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں نے دفاع، ٹیکنالوجی، سائیبر سیکورٹی اور صحت کے شعبوں سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے ویتنام کو 50 کروڑ ڈالردے گا تاہم انہوں نے دفاعی تعاون کے معاہدے بارے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

Leave a Reply