بھارت پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے، افغان حکومت کا اپنے ملک میں بڑے حصے پر کنٹرول نہیں رہا، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں۔منشیات سے ملنے والی رقم افغانستان میں خانہ جنگی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ ان خیالات انہوں …

کراچی ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں براہ راست اور افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے، افغان حکومت کا اپنے ملک میں بڑے حصے پر کنٹرول نہیں رہا، پاکستان میں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں۔منشیات سے ملنے والی رقم افغانستان میں خانہ جنگی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ ان خیالات انہوں نے ہفتہ کے روز انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن (آئی بی اے) سٹی کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک موجود نہیں ۔ پاکستان کی سرزمین پر حملے افغانستان سے کئے جاتے ہیں، پاکستان نے افغانستان سے آئے دہشت گرد بھی گرفتار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کا اپنے ہی ملک کے بڑے حصہ پر کنٹرول نہیں ہے۔ افغانستان میں منشیات کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے ،اس منشیات سے ملنے والا پیسہ افغانستان میں دہشت گری، خانہ جنگی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت کی رٹ نہ ہونے سے پاکستانی سیکورٹی متاثر ہورہی ہے، افغانستان میں امریکہ کو مسائل درپیش ہیں اور اسے اس کا الزام پاکستان پر عائد نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں سب کے ساتھ ملکر کام کرنے لئے تیار ہیں۔

Leave a Reply