بھارت کشمیریوں کو جبر وا ستبداد کے ذریعے حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا،حریت کانفرنس

سرینگر ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت راہنما اور جموںوکشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے سربراہ حکیم عبدالرشید کی گرفتاری ، حریت ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار کی بار بار نظربندی ،حریت راہنما محمد اشرف لایا کی گھر میں مسلسل نظر بندی اور لوگو ں کی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویںجمعہ کو نماز ادا نہ کرنے دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے …

سرینگر ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت راہنما اور جموںوکشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے سربراہ حکیم عبدالرشید کی گرفتاری ، حریت ترجمان اعلیٰ غلام احمد گلزار کی بار بار نظربندی ،حریت راہنما محمد اشرف لایا کی گھر میں مسلسل نظر بندی اور لوگو ں کی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل پانچویںجمعہ کو نماز ادا نہ کرنے دینے کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ناروا اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ی عوام 27اکتوبر 1947ءسے بھارتی مظالم کا شکار ہیں اور قتل و غارت گرفتاریاں، دینی فرائض کی ادائیگی پر پابندیاں، ماردھاڑ اور اظہار رائے کی آزادی کے حق پر پابندی یہاں کا معمول ہے۔

Leave a Reply