بھارت کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہاہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت مقبوضہ کشمےر مےں عصمت دری کو جنگی ہتھےار کے طورپر استعمال کررہا ہے سری نگر۔ 22 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ”ایمنسٹی انٹرنیشنل“نے گزشتہ برس آٹھ جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مجاہد کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد کشمیری مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر بھارت کو تنقید کا …
بھارت کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہاہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید خبریں
بھارت کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہاہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
بھارت مقبوضہ کشمےر مےں عصمت دری کو جنگی ہتھےار کے طورپر استعمال کررہا ہے
سری نگر۔ 22 فروری (اے پی پی) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ”ایمنسٹی انٹرنیشنل“نے گزشتہ برس آٹھ جولائی کو مقبوضہ کشمیر میں مجاہد کمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد کشمیری مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لندن میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری 2016-17کی اپنی رپورٹ میں کہا کہ علاقے میں طاقت کے وحشےانہ استعمال سے 80سے زائدمظاہرین جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ رپور ٹ میں کہا گیا کہ فورسز کی بے تحاشا پیلٹ فائرنگ سے سینکڑوں کشمیری بصارت سے محروم ہو گئے۔ رپورٹ میں ایک لیکچرر شبیر احمد مونگا کا بھی حوالہ دیا گےاہے جو گزشتہ برس اگست میں بھارتی فوجیوں کے تشدد سے شہید ہو گئے تھے ۔








