بھارت کشمیر کے متعلق زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس تنازعہ کے مستقل و پائیدار حل کے لیے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کرے،مولانا فضل الرحمن

بھارت کشمیر کے متعلق زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس تنازعہ کے مستقل و پائیدار حل کے لیے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کرے،مولانا فضل الرحمن اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے کشمیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی …

بھارت کشمیر کے متعلق زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اس تنازعہ کے مستقل و پائیدار حل کے لیے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کرے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے کشمیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی و یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرنے پر آل پارٹی حریت کانفرنس کے تمام لیڈروں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہین۔ بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کے غیر انسانی سلوک اور ظلم و استبداد کے باوجود اپنے بنیادی حق کے خاطر پورے استقلال کے ساتھ جدوجہد آزادی کو جاری رکھتے ہوئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں جن کی تاریخ میں بہت کم نظیر ملتی ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے متعلق زمینی حقائق سے نظریں نہ چرائے بلکہ ان کا سامنا کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے مستقل و پائیدار حل کے لیے پاکستان کے ساتھ معنی خیز مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ہمیشہ سے منفی سوچ رہی ہے کہ تنازعہ کشمیر کو طوالت دیکر ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ اول تو پاکستان کشمیر کو بھول جائے یا مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگریفی کو بدل دیا جائے تاکہ اگر حالات موافق ہوجائیں تو استصواب رائے کرواکر اپنے حق میں فیصلہ لے لیا جائے لیکن ہم سلام پیش کرتے ہیں ان جان فروش کشمیری شہیدوں کو جن کی گراں قدر قربانیوں کے باعث جدوجہد کشمیر ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئی ہے کہ اگر بھارتی سیاسی قیادت کی طرف سے حقیقت پر مبنی فیصلے نہ کئے گئے تو کشمیری نوجوان مزید غیر یقینی کی کیفیت میں زندگی گزارنے کی بجائے کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Leave a Reply