اٹک۔ 05 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اب ہندوستان کشمیر کے نہتے مسلمانوں سے بندوق کی نوک پر حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں یہ قرار …
بھارت کشمیر کے مسلمانوں سےحق خود ارادیت نہیں چھین سکتا،شیخ آفتاب احمد

مزید خبریں
اٹک۔ 05 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اب ہندوستان کشمیر کے نہتے مسلمانوں سے بندوق کی نوک پر حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا ۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں یہ قرار داد موجود ہے کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے ۔. وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور بھارت کے دھماکوں کا پوری قوت سے جواب دیا۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھارت سے آنے والے ہند ﺅں اور سکھوں کو تحفظ بھی فراہم کیا ، وہ کھلے دل سے آ کر ہمارے ملک میںاپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔








