بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی چوکی تباہ کرنے کے دعوے بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرنوشیرہ سیکٹر پر پاک فوج کی چوکی تباہ کرنے کے دعوﺅں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 13مئی کو سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں بھاری گولہ باری …

راولپنڈی۔ 23 مئی (اے پی پی) پاک فوج نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرنوشیرہ سیکٹر پر پاک فوج کی چوکی تباہ کرنے کے دعوﺅں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 13مئی کو سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں بھاری گولہ باری کی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا جبکہ شہری ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ امن برقرار رکھنے کی خواہش کے باوجود پاک فوج بھارتی فوج کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور قوت اور طاقت سے جواب دیگی ۔

Leave a Reply