بھارت کے خلاف احمد آباد میں ہونے والے بڑے مقابلے میں پچ ممکنہ طور پر بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور زیادہ اسکور دیکھنے کو مل سکتا ہے،مچل سینٹنر

کولمبو۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل کہا ہے کہ بھارت کے خلاف احمد آباد میں ہونے والے بڑے مقابلے میں پچ ممکنہ طور پر بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور زیادہ اسکور دیکھنے کو مل سکتا ہے۔میچ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹنر نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک وکٹ کو …

کولمبو۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل کہا ہے کہ بھارت کے خلاف احمد آباد میں ہونے والے بڑے مقابلے میں پچ ممکنہ طور پر بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور زیادہ اسکور دیکھنے کو مل سکتا ہے۔میچ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹنر نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک وکٹ کو قریب سے نہیں دیکھا کیونکہ وہ کور کے نیچے ہے، تاہم اندازہ یہی ہے کہ پچ فلیٹ ہوگی اور اس پر بڑا اسکور بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم فائنل کے لیے پرجوش ہے اور اس بڑے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔سینٹنر نے یہ بھی کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کی وجہ سے بھارت پر جیتنے کا دباؤ زیادہ ہوگا کیونکہ اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کا ہدف اچھا کھیل پیش کرنا اور ممکن ہو تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو خاموش کرنا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے میچ کا رخ بدل دیا تھا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ صرف بمراہ ہی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مواقع پر نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اس فائنل میں اپنی تاریخ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کرے گی جبکہ بھارت ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گا۔