بھارت کے خلاف کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے، سٹیون سمتھ

پونے ۔ 25 فروری (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے، سٹیو او کیف کی غیرمعمولی کارکردگی قابل ستائش ہے، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں …

پونے ۔ 25 فروری (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے، سٹیو او کیف کی غیرمعمولی کارکردگی قابل ستائش ہے، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے، بھارتی قائد کوہلی نے ناقص بیٹنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ کینگروز نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 333 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، بلاشبہ یہ ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، سٹیو او کیف کی کارکردگی پر فخر ہے، امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply