بھوٹان کی قومی اسمبلی کے سپیکر لیانپو زانگ پو کا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) بھوٹان کی قومی اسمبلی کے سپیکر لیانپو زانگ پو نے کہا ہے کہ اتحاد‘ بھائی چارے اور علاقائی خوشحالی کے سفر میں ایشیائی ممالک ایک ساتھ ہیں‘ دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) بھوٹان کی قومی اسمبلی کے سپیکر لیانپو زانگ پو نے کہا ہے کہ اتحاد‘ بھائی چارے اور علاقائی خوشحالی کے سفر میں ایشیائی ممالک ایک ساتھ ہیں‘ دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایک ایسا ادارہ تشکیل دیں جو ایشیائی ممالک کے عوام کی بہتری کے لئے کام کرے۔ عالمی ہم آہنگی اور مسائل کے حل کے لئے ایشیائی پارلیمنٹ ایک بہترین فورم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لئے اگر ہم مل کر چلیں گے تو اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ ہم خوشحال ایشیا اسی صورت بنا سکتے ہیں جب ایک دوسرے کا تعاون حاصل ہوگا۔

Leave a Reply