بھکر پولیس کی کارروائی ،جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والا اسلحہ سمیت گرفتار، شراب فروش بھی دھر لیا
بھکر پولیس کی کارروائی ،جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والا اسلحہ سمیت گرفتار، شراب فروش بھی دھر لیا

مزید خبریں
بھکر۔ 21 جون (اے پی پی):تھانہ سرائے مہاجر پولیس کی کامیاب کارروائیاں، جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والا ملزم اور شراب فروش گرفتار کرلیا ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ سرائے مہاجر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر آغا رحمان قمر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم امجد علی ولد خادم حسین سکنہ ضلع لیہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 22 ھزار جعلی کرنسی اور ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں کو جعلی کرنسی کے ذریعے دھوکہ دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء ایک اور کارروائی میں پولیس نے شراب کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بشیر احمد ولد محمد شفیع کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔بھکر پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔








