بہترین شہد کا عالمی مقابلہ سعودی خاتون کے نام

تیونیسیا ۔05 دسمبر (اے پی پی) سعودی خاتون نے تیونس میں منعقدہ عالمی مقابلہ قدرتی شہد جیت لیا۔ سعودیاخبار کے مطابق تیونس کے شہر نابل میں منعقدہ ایکسپو افریقہ کے دوران سجنے والا عالمی مقابلہ قدرتی شہد سعودی خاتون آمنہ القثامی نے جیت لیا ہے۔ مقابلہ جیتنے پر آمنہ القثامی کو افریقی کپ سے نوازا گیا۔ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ …

تیونیسیا ۔05 دسمبر (اے پی پی) سعودی خاتون نے تیونس میں منعقدہ عالمی مقابلہ قدرتی شہد جیت لیا۔ سعودیاخبار کے مطابق تیونس کے شہر نابل میں منعقدہ ایکسپو افریقہ کے دوران سجنے والا عالمی مقابلہ قدرتی شہد سعودی خاتون آمنہ القثامی نے جیت لیا ہے۔ مقابلہ جیتنے پر آمنہ القثامی کو افریقی کپ سے نوازا گیا۔ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے لوگوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ سعودی شہری اعلیٰ شہد کا بڑا ذوق رکھتے ہیں۔ مختلف مقامات پر شہد فارم بنے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں