بیرون ملک فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی صحافیوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت بیانیے کو اجاگر کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بیرون ملک فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی صحافیوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت بیانیے کو اجاگر کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں …

راولپنڈی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بیرون ملک فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی صحافیوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت بیانیے کو اجاگر کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بات چیت کے دوران مختلف قومی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت بیانیے کو اجاگر کریں۔ انہوں نے صحافیوں کی ان کی اس ضمن میں اپنی بھرپور کوششوں کوسراہا۔