بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین اپنی حج پرواز سے ایک ہفتہ قبل پاکستان پہنچ کر حاجی کیمپ سے تربیت ضرور حاصل کریں، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین سے کہا ہے کہ اپنی حج پرواز سے ایک ہفتہ قبل پاکستان پہنچ کر حاجی کیمپ سے تربیت ضرور حاصل کریں۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن سمندر پار پاکستانیوں نے حج 2026 کی سعادت حاصل کرنی ہے انہیں چاہئے کہ …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین سے کہا ہے کہ اپنی حج پرواز سے ایک ہفتہ قبل پاکستان پہنچ کر حاجی کیمپ سے تربیت ضرور حاصل کریں۔

پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن سمندر پار پاکستانیوں نے حج 2026 کی سعادت حاصل کرنی ہے انہیں چاہئے کہ پاک حج ایپ اور ویب سائٹ پر موجود تفصیلات اور پریذنٹیشن کا مطالعہ کریں تاکہ انہیں حج کے حوالے سے جاری اقدامات اور سرگرمیوں سے آگاہی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عازمین کو چاہئے کہ وہ اپنی حج پرواز سے ایک ہفتہ قبل پاکستان پہنچ کر حاجی کیمپ سے ضرور تربیت حاصل کریں کیونکہ یہ لازمی تقاضا ہے۔

 

مزید خبریں