بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے دسمبر 2019 میں 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں’ سٹیٹ بنک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے دسمبر 2019 میں 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو نومبر 2019 میں بھجوائی جانے والی ترسیالت زر کے مقابلہ میں 15.25 فیصد اور دسمبر 2018 کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 20۔ 2019 (مالی سال 20) …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے دسمبر 2019 میں 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائیں جو نومبر 2019 میں بھجوائی جانے والی ترسیالت زر کے مقابلہ میں 15.25 فیصد اور دسمبر 2018 کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 20۔ 2019 (مالی سال 20) کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11.395 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطنبھجوائی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں بھیجی جانے والی 11.03 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلہ میں 3.31 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ دسمبر 2019 کے مہینے کے لئے ممالک کی بنیاد پر تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب سے ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ ، برطانیہ ، خلیج ممالک (بحرین ، کویت ، قطر اور عمان سمیت) اور یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کی آمد بالترتیب 472.94 ملین ڈالر، 427.56 ملین ڈالر، 357.45 ملین ڈالر، 324.57 ملین ڈالر،205.73 ملین ڈالر اور 56.42 ملین ڈالررہیں جبکہ اسکے مقابلے میں دسمبر 2018 میں ترسیلات زر کا بہائوبالترتیب 414.59 ملین ڈالر، 351.19 ملین ڈالر ، 276.29 ملین ڈالر، 267.79 ملین ڈالر ، 174.42 ملین ڈالر اور 47.48 ملین ڈالر تھا۔ اسی طرح سال 2019 کے دوران ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 252.56 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائی گئیں اس کے مقابلہ میں دسمبر 2018 کے دوران ترسیلات زر 216.35 ملین ڈالر تھیں۔

مزید خبریں