دمشق ۔12دسمبر (اے پی پی):شام کے نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔العربیہ نیوز کے مطابق بیرون ملک موجود لاکھوں شامیوں نے بشار الاسد حکومت کے زمانے میں خانہ جنگی کی وجہ سے نقل مکانی کر کے پناہ لی تھی۔محمد البشیر کو بشار الاسد کے بعد منگل کے روز شام کا نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ ان …
بیرون ملک موجود شامی شہری وطن واپس آجائیں، نگران وزیراعظم محمد البشیر

مزید خبریں
دمشق ۔12دسمبر (اے پی پی):شام کے نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔العربیہ نیوز کے مطابق بیرون ملک موجود لاکھوں شامیوں نے بشار الاسد حکومت کے زمانے میں خانہ جنگی کی وجہ سے نقل مکانی کر کے پناہ لی تھی۔محمد البشیر کو بشار الاسد کے بعد منگل کے روز شام کا نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی یہ مدت وزارت یکم مارچ 2025 تک جاری رہے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ بیرون ملک موجود لاکھوں ہم وطنوں کو واپس لانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کیونکہ یہ ہمارا انسانی سرمایہ ہیں۔ وہ اپنے تجربے اور ہنر مندی سے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میری یہ اپیل تمام شامی شہریوں سے ہے جو نقل مکانی کر کے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اب شام آزاد ہو چکا ہے۔ واپس آجائیں تاکہ ہم اپنے وطن کی تعمیر نو کر سکیں۔ اس تعمیر نو کے کام کے لیے ہر شہری کی ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کا مطلب سلامتی ہے اور یہ انصاف کا مذہب ہے۔ کیونکہ ہم اسلام کو ماننے والے ہیں اس لیے ہم سب لوگوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔
تمام فرقوں کے لوگ شام میں عزت و تحفظ کے ساتھ رہ سکیں گے۔ ہمیں کسی مذہب یا فرقے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اب اللہ کا شکر ہے ہم بشار الاسد کی خونی رجیم سے نجات پا چکے ہیں۔ خیال رہے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہی ان کے خاندان کی 50 برسوں سے زائد پر پھیلی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس عرصے میں تقریباً 14 سال شام خانہ جنگی کا شکار رہا اور 5 لاکھ لوگ مارے گئے۔ جبکہ ملینز کی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی یا وہ بےگھر ہو گئے۔








