بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے آپریشن میں تیزی، وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 2 ہزار سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے آپریشن میں تیزی، وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 2000 سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لئے۔ ایئر عریبیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آج …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) بیرون ملک پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی کے آپریشن میں تیزی، وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 2000 سے زائد محنت کشوں کو فوری وطن واپس لانے کا فیصلہ۔ وزارت اوورسیز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے خصوصی فلائٹ آپریشن کے انتظامات کر لئے۔ ایئر عریبیہ کی خصوصی پرواز پاکستانی محنت کشوں کو لے کر آج کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچے گی۔ وزارت خارجہ اور سفارتخانہ کے تمام عملہ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے زلفی بخاری سے بلوچستان کے پھنسے ہوئے مزدوروں کی جلد واپسی کی درخواست کی تھی۔زلفی بخاری نے ذاتی کوششوں سے بروقت اقدامات مکمل کر لئے۔ معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو جوابی خط لکھا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی محفوظ واپسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، آپ کی خصوصی درخواست پر بلوچستان کے 2000 پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، خصوصی چارٹرڈ پرواز آج دبئی سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وہ پاکستانی محنت کشوں کی واپسی کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں، آخری پاکستانی کی واپسی تک بلا تعطل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں