بیرون ممالک سے جنوری میں 1.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد ہوئی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):گزشتہ ماہ جنوری میں بیرون ممالک کام کرنے والے افراد کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 1.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔جنوری 2023 میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 13.1 فیصد کمی آئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):گزشتہ ماہ جنوری میں بیرون ممالک کام کرنے والے افراد کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 1.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔جنوری 2023 میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 9.9 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 13.1 فیصد کمی آئی ہے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مالی سال 2023 کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر کی آمد ہوئی اور ترسیلات زر میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

جنوری 2023 میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (407.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (269.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (330.4 ملین ڈالر) اور امریکہ (213.9 ملین ڈالر) شامل ہیں۔