بیس بال قوانین کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی رونمائی 29 مارچ کو ملتان میں ہوگی

ملتان۔ 20 مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل بیس بال امپائر محمد جمیل کامران کی تحریر کردہ کتاب بیس بال قوانین کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی 29 مارچ بروز اتوار کو بہاؤالدین زکریا ای لائبریری، سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں بیس بال فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز، کھلاڑیوں اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 2003 میں اردو زبان میں …

ملتان۔ 20 مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل بیس بال امپائر محمد جمیل کامران کی تحریر کردہ کتاب بیس بال قوانین کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی 29 مارچ بروز اتوار کو بہاؤالدین زکریا ای لائبریری، سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں بیس بال فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز، کھلاڑیوں اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 2003 میں اردو زبان میں شائع کیا گیا تھا، جسے بیس بال سے وابستہ حلقوں میں کافی پذیرائی ملی۔ اب 23 سال بعد اس کا دوسرا ایڈیشن جدید تقاضوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصنف محمد جمیل کامران اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں تقریب کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔محمد جمیل کامران نے بتایا کہ نئے ایڈیشن میں بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بیس بال کے فروغ کے لیے ڈومیسٹک قوانین بھی شامل کیے گئے ہیں، جو رواں سال سے نافذ العمل ہوں گے۔عطاالرحمن خان نے کہا کہ یہ کتاب کوچز، کھلاڑیوں اور امپائرز کے لیے مفید ثابت ہوگی، جبکہ عدنان نعیم نے تقریب کے انعقاد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔