مکہ ۔ 3 جولائی (اے پی پی) 27ویں رمضان المبارک کی شب 20لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مسجدالحرام میں نمازعشاءو تراویح میں شرکت کی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے عبادت گزاروں نے کامل اطمینان اوریکسوئی کے ساتھ عبادت کی ۔گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے بتایاکہ عبادت گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے خادم الحرمین الشریفین کے …
بیس لاکھ سے زائد مسلمانوں کی 27ویں رمضان المبارک کی شب مسجدالحرام میں نمازعشاءو تراویح میں شرکت

مزید خبریں
مکہ ۔ 3 جولائی (اے پی پی) 27ویں رمضان المبارک کی شب 20لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مسجدالحرام میں نمازعشاءو تراویح میں شرکت کی۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے عبادت گزاروں نے کامل اطمینان اوریکسوئی کے ساتھ عبادت کی ۔گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے بتایاکہ عبادت گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے خادم الحرمین الشریفین کے وژن پر مکمل عمل درآمد کیا جارہاہے اس ضمن میں انہوں نے نئے توسیعی پروگرام کا ذکر بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری دنوں میں مسجدنبوی میں بھی عبادت گزاروں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہواہے۔








