اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین آریانا سبالینکا نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے رواں سال جنوری کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے،26 سالہ بیلا رشین ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف جسیکا پیگولا کو شکست دی۔ امریکی ریاست …
بیلا روس کی آریانا سبالینکا نے پہلی مرتبہ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
اوہائیو۔20اگست (اے پی پی):بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین آریانا سبالینکا نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے رواں سال جنوری کے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد اپنا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے،26 سالہ بیلا رشین ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف جسیکا پیگولا کو شکست دی۔ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں بیلا روس کی 26 سالہ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف جسیکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا، اس فتح کے بعد ان کے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سکائی سپورٹس کے بات چیت کرتے ہوئے آریانا سبالینکا نے کہا کہ انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد رواں سال اپنا دوسرا ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ انجری مسائل کا سامنا کرنے کے بعد بڑی فتح کی توقع نہیں تھی تاہم ٹورنامنٹ کے دوران اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور سخت محنت کی جس کا صلہ ٹائٹل جیتنے کی صورت میں ملا ۔سبالینکا نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گی۔آریانا سبالینکا سنسناٹی اوپن جیتنے والی دوسری بیلا رشین کھلاڑی بن گئی ہیں، ان سے قبل بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا نے 2013 کا سنسناٹی اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا








