بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپین انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے ملاقات
بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی کی یورپین انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔16جون (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپین انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل کیٹنگ سے ملاقات کی۔
برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔