بیلجیئم کے روس مخالف بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، روسی سفارتخانہ

برسلز۔17نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میکسم پریووست کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات بیلجیئم میں روسی سفارتخانے نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے روس مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے کہ روس جان …

برسلز۔17نومبر (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میکسم پریووست کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات بیلجیئم میں روسی سفارتخانے نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے روس مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے کہ روس جان بوجھ کر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور بے گناہ لوگوں بشمول بچوں کو ہلاک کر رہا ہے بالکل جھوٹ ہیں۔

سفارتخانے نے ان بیانات کو دوہرے معیار کی واضح مثال اور ملک کی اپنی آبادی کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔ قبل ازیں بیلجیئم کے میکسم پریووست نے ایکس پراپنی پوسٹ میں روس کے یوکرین پر مبینہ وسیع حملوں کی مذمت کی تھی جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ شہری اہداف پر کئے گئے۔

 

مزید خبریں