اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)بینظیرا نکم سپورٹ پروگرام نے مستحقین کو ذرریعہ معاش کے مواقع فراہم کرنے اور غذائی قلت میں کمی کیلئے نیسلے پاکستان سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے۔ بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب خان اور نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ شیخ وقار احمد نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط …
بینظیرا نکم سپورٹ پروگرام نے نیسلے پاکستان سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)بینظیرا نکم سپورٹ پروگرام نے مستحقین کو ذرریعہ معاش کے مواقع فراہم کرنے اور غذائی قلت میں کمی کیلئے نیسلے پاکستان سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے۔ بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجیب خان اور نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ شیخ وقار احمد نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کی حکمت عملی جو مستحقین کو خود انحصار بنانے کیلئے فلاحی اقدامات سے منسلک کرتی ہے اور نیسلے پاکستان کا رورل ڈیپ ریسرچ پروجیکٹ جو کم آمدنی والی آبادی کو مقبول مصنوعات کی پیشکش پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے کی حکمت عملی اور نیسلے پاکستان کے رورل ڈیپ ریسرچ پروجیکٹ کے تحت مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس شراکت داری کے ابتدائی مرحلے میں نیسلے پاکستان بی آئی ایس پی مستحقین کو رینالہ، ساہیوال، اوکاڑہ اور پنڈی بھٹیاں میں ذریعہ معاش کے مواقعے فراہم کرے گا۔








