اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی منفی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ بی آئی ایس پی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند پاکستانی اخبارات میں برطانوی اخبار"ڈیلی میل"کی رپورٹ پرمبنی خبروں کے جواب میں وضاحت کی …
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے میڈیا میں آنے والی منفی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی منفی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ بی آئی ایس پی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند پاکستانی اخبارات میں برطانوی اخبار”ڈیلی میل”کی رپورٹ پرمبنی خبروں کے جواب میں وضاحت کی جاتی ہے کہ بی آئی ایس پی انتظامیہ برطانوی اخبار”ڈیلی میل” کی اس نیوز رپورٹ کو مسترد کرتی ہے کیوںکہ یہ خبر غلط اور گمراہ کن ہے۔ یہ خبر "ڈیلی میل” میں پہلی مرتبہ جنوری 2017 میں شائع ہوئی اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بی آئی ایس پی اور کیش ٹرانسفر کا دفاع کیا۔ جنوری 2017کی اس خبر کے جواب میں ، برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں کہا کہ بی آئی ایس پی حقیقی ضرورت مندوں کو امداد مہیا کرنے کا ایک قابل احترام نظام ہے۔ برطانیہ، حکومت پاکستان کی جانب سے چلائے جانے والے ایک ایسے بڑے پروگرام کو امداد کا چھوٹا سا حصہ فراہم کررہاہے،جس کے نتائج ثابت شدہ ہیں۔ برطانوی امداد کی سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے مضبوط نظام موجود ہیںتاکہ امدادی رقوم مستحقین کے ہاتھوں منتقل کی جاسکے۔








