بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ”ہیروز آف بی آئی ایس پی“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد،ڈیجیٹل ٹسٹیمونیلز کے ذریعے مستحق خواتین کی کامیاب زندگیوں پر روشنی ڈالی گئی

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر(اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے منگل کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل ٹسٹیمونیلز کے ذریعے اپنی مستحق خواتین کی کامیاب زندگیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا موضوع ”ہیروز آف بی آئی ایس پی“ تھا جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں میں بی آئی ایس پی مستحقین کی کامیابیوں پر نظر ڈالنا تھا جو معاشی اعتبار سے کمزور …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر(اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے منگل کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ڈیجیٹل ٹسٹیمونیلز کے ذریعے اپنی مستحق خواتین کی کامیاب زندگیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا موضوع ”ہیروز آف بی آئی ایس پی“ تھا جس کا مقصد زندگی کے مختلف شعبوں میں بی آئی ایس پی مستحقین کی کامیابیوں پر نظر ڈالنا تھا جو معاشی اعتبار سے کمزور ہونے کے باوجود اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لائیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتھو الونگو، پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ تریسا اور ہیڈ آف اکنامک گروتھ یونٹ ڈی ایف آئی ڈی پٹریشا نے سول سوسائٹی کے ممبران اور بی آئی ایس پی مستحقین کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے تقریب میں مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے سہ ماہی وظائف میں 4834/- روپے سے 5000/- روپے اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بی آئی ایس پی مستحقین پر زور دیا کہ وہ 5000/- روپے سے کم وصول نہ کریں اور کسی مداخلت کرنے والے کو رقم نہ دیں۔

مزید خبریں