بینکنگ سیکٹرکے منافع جات میں چھ ماہ کے دوران 52فیصد اضافہ ہو اہے،ایس بی پی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):بینکنگ سیکٹرکے منافع جات میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 52 فیصد اضافہ ہو اہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی " مڈ ایئر پرفارمنس ریونیو آف دی بینکنگ سیکٹر" رپورٹ کے مطابق رواں سال میں جنوری تا جون 2020 کے دوران نہ صرف بینکاری کے شعبہ کے منافع میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے بلکہ شعبہ کے اثاثہ جات میں بھی7.8 …

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):بینکنگ سیکٹرکے منافع جات میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 52 فیصد اضافہ ہو اہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ” مڈ ایئر پرفارمنس ریونیو آف دی بینکنگ سیکٹر” رپورٹ کے مطابق رواں سال میں جنوری تا جون 2020 کے دوران نہ صرف بینکاری کے شعبہ کے منافع میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے بلکہ شعبہ کے اثاثہ جات میں بھی7.8 فیصد کا خوشنما اضافہ ہوا ہے۔ایس بی پی نے کہا کہ کریڈٹ رسک میں اضافہ اور کووڈ۔19 کے باعث اقتصادی سست روی کے باوجود بینکنگ سیکٹر کی آمدنی میں اضافہ خوش آئند ہے۔ مرکزی بینک نے مزید کہا کہ بینکاری کے شعبہ کے منافع جات میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں انٹریسٹ انکم میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ شعبہ کی نان انٹریسٹ آمدن میں اضافہ ہواہے۔