بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’زیرو ٹو سیکیور: یور فرسٹ 60 منٹس ان سائبر سیکیورٹی‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی سینس سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’زیرو ٹو سیکیور: یور فرسٹ 60 منٹس ان سائبر سیکیورٹی‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ یہ تقریب ایمپاورمنٹ تھرو لرننگ (ای ٹی ایل) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ کو سائبر سکیورٹی کی …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی سینس سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’زیرو ٹو سیکیور: یور فرسٹ 60 منٹس ان سائبر سیکیورٹی‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

یہ تقریب ایمپاورمنٹ تھرو لرننگ (ای ٹی ایل) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ کو سائبر سکیورٹی کی بنیادی معلومات اور عملی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔ مہمان خصوصی سمٹیرا ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ظفر اقبال تھے جنہوں نے طلبہ کو سائبر خطرات، سوشل انجینئرنگ، فشنگ حملوں اور ڈیجیٹل سکیورٹی کے عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ تقریب کے انعقاد میں شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر سلمیٰ امتیاز اور لیکچرر ڈاکٹر عمارہ زاہد نے اہم کردار ادا کیا۔