بین الاقوامی برادری مداخلت کر کے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا سبب بننے والے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرانے میں اپناکردار ادا کرے ، صدر آزاد جموں و کشمیر

مظفرآ باد ۔ 3 مارچ (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کر کے بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کو ختم کرائے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بننے والے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرانے میں اپناکردار ادا کرے ۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر آزاد …

مظفرآ باد ۔ 3 مارچ (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مداخلت کر کے بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کو ختم کرائے اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بننے والے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرانے میں اپناکردار ادا کرے ۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جنوبی ایشیاءکے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ خطے کے تمام ممالک اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بہت بڑاخطرہ ہے جسے ٹالنے کے لیے عالمی برادری کو بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کو اُن کا پیدائشی اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خود خود ارادیت دینے سے بھارت کا انکار اور کشمیر کے مقبوضہ حصے میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی بھارت اور پاکستان کے درمیان تناﺅ کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام نے کشیدگی خاص طور پر بھارت کی طرف سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد ہمیشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی اور عالمی امن کو بر قرار رکھنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے الجزیرہ ٹی وی کی طر ف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کو دھمکیاں دینے ، کشمیری عوام پر مظالم اور انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اُس کے نتیجہ میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی ہے اور بھارت کی طرف سے یہ سب کچھ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

Leave a Reply