اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی خطاطی نمائش چار روز جاری رہنے کے بعد اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ خطاطی کے عظیم اسلامی ورثہ کو دنیا میں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دکھانے کیلئے فروغ دیا جائے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم (اوآئی سی) کے ترکی میں قائم مرکز تحقیق برائے تاریخ، فنون وثقافت اسلامیہ (ارسیکا) اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اس مقصد …
بین الاقوامی خطاطی نمائش چار روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی‘ نمائش میں حصہ لینے والے خطاطوں میں اسناد اور میڈل تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بین الاقوامی خطاطی نمائش چار روز جاری رہنے کے بعد اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ خطاطی کے عظیم اسلامی ورثہ کو دنیا میں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دکھانے کیلئے فروغ دیا جائے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم (اوآئی سی) کے ترکی میں قائم مرکز تحقیق برائے تاریخ، فنون وثقافت اسلامیہ (ارسیکا) اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن اس مقصد کے حصول کیلئے اشتراک عمل اور تعاون کو مزید وسعت دیں۔ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں بین الاقوامی خطاطی نمائش کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن نے نمائش میں حصہ لینے والے خطاطوں میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے۔ ملک کے ممتاز شاعر انور مسعود بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ انجینئر عامر حسن نے نمائش میں شرکت کرنے والے برادر اسلامی ممالک کے خطاطوں بالخصوص ترکی سے آنے والے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چار دن کے دوران نمائش میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ سیمینار، مکالم اور آرٹ ورکشاپ سے ہمارے لئے فکروفن کے لئے نئے دروازے کھلے ہیں۔ دنیا کے نمائندہ خطاطوں کے ایک سو فن پاروں نے روحانی اور بصری تسکین فراہم کی۔ بہت سے لوگوں بالخصوص نوجوان بچوں اور بچیوں نے اس فن میں گہری دلچسپی لی اور سکیھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس مقصد کے حصول کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف کیلیگرافی قائم کیاجائے گا۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی سرپرستی میں علمی، ادبی اور فنون لطیفہ کی ترقی کے لئے ہمارا ڈویژن تخلیقی جذبے سے کام کررہا ہے۔ پاکستانی خطاطوں کو بیرون ملک ترتیب کے مواقع کی فراہمی کے امکانات پر بھی غور کریں گے تاکہ ہمارے خطاط اپنی مہارتوں کو مزید بہتر بناسکیں۔








