لندن ۔18اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ کے لیے فلسطین کے سفیر حسام زملط نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی محاصرے کی تحقیقات کرے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر 10 دن سے جاری بمباری کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں میں میڈیکل اور ریسکیو ٹیموں کو جاں بحق …
بین الاقوامی فوجداری عدالت غزہ پر اسرائیلی محاصرے کی تحقیقات کرے، فلسطینی سفیر کا مطالبہ

مزید خبریں
لندن ۔18اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ کے لیے فلسطین کے سفیر حسام زملط نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی محاصرے کی تحقیقات کرے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر 10 دن سے جاری بمباری کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں میں میڈیکل اور ریسکیو ٹیموں کو جاں بحق کیا ہے، یہ ٹیمیں شہریوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔حسام زملط نے اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس کے مبینہ استعمال اور غیر متناسب، مہلک بمباری کو جنگی جرم قرار دیا۔
فلسطینی سفیر نے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام کریں۔انہوں نے کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ ہر 5منٹ میں ایک فلسطینی کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ہم فلسطین میں نسلی بنیادوں پر ایک اور قتل عام کی اجازت نہیں دیں گے، ہم ایک اور نکبہ ( مطلب تباہی)کی اجازت نہیں دیں گے۔فلسطینی سفیر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر زمینی، سمندری اور فضائی حملے سے قبل شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو جنوب کی طرف جانے کا حکم دینے کے باوجود اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس حکم کی پابندی کرنے والے شہریوں کو بھی قتل کیا ہے۔
یہ آئی سی سی کے لیے سفید فاسفورس کے استعمال اور کسی بھی جرائم کی تحقیقات کا وقت ہے، تاہم بین الاقوامی قوتیں جن میں امریکا اور برطانیہ شامل ہیں، آئی سی سی کو اس کے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دیں۔ مغرب کو اسرائیل کو کسی بھی قسم کے احتساب سے بچانے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نےغزہ میں فوری امداد کے لیے راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔








