واشنگٹن ۔ 28 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے مالیاتی استحکام کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی بحالی اور میکرو اکنامک استحکام کی وجہ سے پاکستان کے قلیل المیعاد خطرات مزید کم ہو گئے ۔ یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے انتظامی بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہی …
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا بیان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 28 جون (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے مالیاتی استحکام کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اقتصادی بحالی اور میکرو اکنامک استحکام کی وجہ سے پاکستان کے قلیل المیعاد خطرات مزید کم ہو گئے ۔ یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے انتظامی بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے ۔بیان کے مطابق آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر میکسو ہیرو فیوروساوا نے میکرو اکنامک استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی بحالی کی وجہ سے قلیل المیعاد اقتصادی خطرات و خدشات کم ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کی حکومت مالیاتی استحکام کیلئے پر عزم ہیں اور اس ضمن میں پاکستانی حکام آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اورمالی سال 2016-17ءکیلئے اہداف کے حصول کیلئے کوشش کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔








