لاہور۔25مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل پاکستان مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، علما کرام ہمیشہ امن، برداشت اور اتحاد کا پیغام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں سالانہ انٹرفیتھ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن، …
بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، علما کرام ہمیشہ امن، برداشت اور اتحاد کا پیغام دیتے رہیں گے، مولانا طاہر محمود اشرفی ودیگر کاعید ملن پارٹی سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔25مارچ (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل پاکستان مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، علما کرام ہمیشہ امن، برداشت اور اتحاد کا پیغام دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں سالانہ انٹرفیتھ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن، محبت اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ تمام مذاہب کا مشترکہ پیغام امن، محبت اور انسانیت کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی احترام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی قائم رہے۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ ایسی تقریبات مختلف مذاہب کے درمیان فاصلے کم کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے۔بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ ایسی تقریبات مختلف مذاہب کے درمیان فاصلے کم کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار ہمیشہ قابلِ تحسین رہا ہے۔ پروفیسر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ دنیا بھر میں امن و اتحاد قائم ہو کیونکہ خطے میں اس وقت ایک خوفناک صورتحال پیدا ہورہی ہے تاہم امن کے لیے سب کو مشترکہ طور پر کردار نبھانا ہوگا ۔انہوں نے ریورنڈ مجید ایبل کی پچیس سال سے انٹرفیتھ کو فروغ دینے کے لیے بے مثال خدمت پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔مولانا عاصم مخدوم نے بھی اپنے مختصر خطاب میں اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
قابل ازیں ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ عید ملن جیسی تقریبات بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے باہمی احترام اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں اور ایسی تقریبات اس خوبصورت روایت کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔تقریب میں چیئرمین علما کونسل پاکستان کے علاہ بشپ آزاد مارشل، سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم، پارلیمانی سیکرٹری سونیا آ شر، سابق سینٹر کامران مائیکل ، ممبران پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل ، ایمانئیول اطہر ،پروفیسر حسین محی الدین قادری، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم، ممبران یونائیٹڈ انٹرفیتھ آرگنائزیشن سمیت مفتی عاشق حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی سمیت دیگر معززین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دیگر شرکا میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم ، پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سونیا آ شر اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجید ایبل کی انٹر فیتھ کے فروغ میں لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر پادری عارف سراج، فادر آصف سردار، فادر نقاش اور بشپ آزاد مارشل نے پاکستان کی سا لمیت اور دنیا بھر میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں جبکہ حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چئیر کے لیے منتخب ہونے پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔








